قبرستان میں سلام کے بعد جتنا ہو سکے قرآن پاک پڑھ کر میت کو ثواب پہنچا دیں مثلاً سورۃ فاتحہ (تین بار)، سورۃ بقرہ الم سے لے کر مفلحون تک (آیت 05۔01)، آیۃ الکرسی، اور للّٰہ ما فی السمٰوات سے لے کر سورہ بقرہ کے آخر تک (آیت 286۔284)، سورۃ یٰسین، سورۃ ملک، سورۃ تکاثر، سورۃ اخلاص (گیارہ بار، یا سات بار، یا کم از کم تین بار) پڑھ کر ایصال ثواب کریں اور صاحب قبر کی مغفرت کی دعا کریں۔ (درمختار)
مردوں کے لیے زندوں کا بہترین تحفہ دعا ہے۔ (بیہقی شعب الایمان بحوالہ مشکوٰة: 2355) اور نیک اولاد کے اعمال، والدین کے لیے صدقہ جاریہ اور باعث اجر و ثواب ہیں کیونکہ اولاد بھی والدین کی کمائی ہیں (ابو داؤد: 3528)
حضرت ابواسید مالک بن ربیعہؓ روایت کرتے ہیں کہ ہم نبی اکرم ﷺ کے پاس موجود تھے اتنے میں قبیلہ بنی سلیم کا ایک شخص حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا میرے والدین کی نیکیوں میں سے کوئی نیکی ایسی باقی ہے کہ ان کی وفات کے بعد میں ان کے لیے کر سکوں؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ہاں ان کے لیے دعا اور استغفار کرنا اور ان کے انتقال کے بعد ان کے وعدوں کو پورا کرنا اور ان کے دوستوں کی عزت و تکریم کرنا اور ان رشتوں کو جوڑنا جن کا تعلق انہیں کی وجہ سے ہے ۔
(سنن ابن ماجہ: 3664)
رسول اللہ ﷺنے فرمایا: ’’جب انسان فوت ہو جاتا ہے تو تین اعمال کے سوا اس کے تمام اعمال کا سلسلہ منقطع ہو جاتا ہے۔ صدقہ جاریہ یا وہ علم جس سے نفع اُٹھایا جاتا رہے یا نیک اولاد جو اس کے لیے دعا کرتی ہے‘‘۔ (صحیح مسلم بحوالہ ریاض الصالحین:949)
رسول اللہ ﷺنے فرمایا: ’’بلاشبہ اللہ تعالیٰ جنت میں نیک آدمی کا درجہ بلند فرماتا ہے تو وہ عرض کرتا ہے: اے میرے رب! یہ درجہ مجھے کیسے حاصل ہوا؟ تو
(اللہ تعالیٰ) فرماتا ہے: تیری اولاد کی تیرے لیے دعائے مغفرت کی وجہ سے‘‘۔ (مسند احمد:10610)
میت کی طرف سے کیے ہوئے صدقہ کا ثواب بھی میت کو ملتا ہے۔ ایک شخص نے نبی کریم ﷺسے پوچھا کہ میری ماں کا اچانک انتقال ہو گیا اور میرا خیال ہے کہ اگر انہیں بات کرنے کا موقع ملتا تو وہ کچھ نہ کچھ خیرات کرتیں ۔ اگر میں ان کی طرف سے کچھ خیرات کر دوں تو کیا انہیں اس کا ثواب ملے گا ؟ آپ ﷺنے فرمایا : ہاں ملے گا ۔ (صحیح بخاری: 1388)
اپنے فوت شدہ کے نام پر صدقات و خیرات کرنا مثلا پانی کا نل لگوانا ، میڈیکل کیمپ یا دیگر فلاحی کام جن سے لوگوں کی ضروریات پوری ہو سکیں ، یہ بہترین صدقہ ہے۔ (صحیح بخاری: 1388؛ جامع ترمذی: 669؛ مسند احمد: 3294)
نوٹ: قرآن مجید کے علاوہ تمام احادیث اور دعائیں ، مشکوٰۃ، ریاض الصالحین، شرح الصدور ،حصن حصین اور حصن المسلم سے لی گئی ہیں اصل کتاب کا حوالہ قوسین میں موجود ہے۔
سورۃ فاتحہ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ(۱) الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِۙ(۲) مٰلِكِ یَوْمِ الدِّیْنِؕ(۳) اِیَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاكَ نَسْتَعِیْنُؕ(۴) اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَۙ(۵) صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْهِمْ غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْهِمْ وَ لَا الضَّآلِّیْنَ۠(۷)
—————————————–
سورۃ بقرہ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
الٓمّٓۚ(۱) ذٰلِكَ الْكِتٰبُ لَا رَیْبَ فِیْهِ ۚۛ-هُدًى لِّلْمُتَّقِیْنَۙ(۲) الَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِالْغَیْبِ وَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَۙ(۳) وَ الَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِمَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ وَ مَاۤ اُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَۚ-وَ بِالْاٰخِرَةِ هُمْ یُوْقِنُوْنَؕ(۴) اُولٰٓىٕكَ عَلٰى هُدًى مِّنْ رَّبِّهِمْۗ-وَ اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ(۵)
—————————————–
آیۃ الکرسی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللَّهُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لاَ تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلاَ نَوْمٌ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الأَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلاَّ بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلاَ يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِنْ عِلْمِهِ إِلاَّ بِمَا شَاءَ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضَ وَلاَ يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ
—————————————–
سورۃ بقرہ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِؕ-وَ اِنْ تُبْدُوْا مَا فِیْۤ اَنْفُسِكُمْ اَوْ تُخْفُوْهُ یُحَاسِبْكُمْ بِهِ اللّٰهُؕ-فَیَغْفِرُ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یُعَذِّبُ مَنْ یَّشَآءُؕ-وَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ(۲۸۴) اٰمَنَ الرَّسُوْلُ بِمَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْهِ مِنْ رَّبِّهٖ وَ الْمُؤْمِنُوْنَؕ-كُلٌّ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ مَلٰٓىٕكَتِهٖ وَ كُتُبِهٖ وَ رُسُلِهٖ۫-لَا نُفَرِّقُ بَیْنَ اَحَدٍ مِّنْ رُّسُلِهٖ۫-وَ قَالُوْا سَمِعْنَا وَ اَطَعْنَا ﱪ غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَ اِلَیْكَ الْمَصِیْرُ(۲۸۵) لَا یُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَاؕ-لَهَا مَا كَسَبَتْ وَ عَلَیْهَا مَا اكْتَسَبَتْؕ-رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَاۤ اِنْ نَّسِیْنَاۤ اَوْ اَخْطَاْنَاۚ-رَبَّنَا وَ لَا تَحْمِلْ عَلَیْنَاۤ اِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهٗ عَلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِنَاۚ-رَبَّنَا وَ لَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهٖۚ-وَ اعْفُ عَنَّا -وَ اغْفِرْ لَنَا وَ ارْحَمْنَا -اَنْتَ مَوْلٰىنَا فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ۠(۲۸۶)
—————————————–
-سورۃ تکاثر
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْهٰىكُمُ التَّكَاثُرُۙ(۱) حَتّٰى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَؕ(۲) كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَۙ(۳) ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَؕ(۴) كَلَّا لَوْ تَعْلَمُوْنَ عِلْمَ الْیَقِیْنِؕ(۵) لَتَرَوُنَّ الْجَحِیْمَۙ(۶) ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَیْنَ الْیَقِیْۙنِ(۷) ثُمَّ لَتُسْــٴَـلُنَّ یَوْمَىٕذٍ عَنِ النَّعِیْمِ۠(۸)
—————————————–
-سورۃ اخلاص
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ(۱) اَللّٰهُ الصَّمَدُۚ(۲) لَمْ یَلِدْ وَ لَمْ یُوْلَدْۙ(۳) وَ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ۠(۴)
—————————————–
-سورۃ الفلق
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِۙ(۱) مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَۙ(۲) وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَۙ(۳) وَ مِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِۙ(۴) وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ۠(۵)
—————————————–
-سورۃ الناس
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِۙ(۱) مَلِكِ النَّاسِۙ(۲) اِلٰهِ النَّاسِۙ(۳) مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِﭪ(۴) الَّذِیْ یُوَسْوِسُ فِیْ صُدُوْرِ النَّاسِۙ(۵) مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ۠(۶)
—————————————–
